12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:6
لاہورمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ، موسم خوشگوار
جنگ نیوز -
لاہور...لاہور میں حبس کے بعددوپہر سے تیز ہواوٴں کیساتھ تیز بارش شروع ہوگئی۔موسلا دھار بارش سے گرمی ، حبس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے ستائے شہریوں نے اطمینان کا سانس لیا،،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں انیس ملی میٹر جبکہ ایئرپورٹ پر ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اورموسم خوشگوارہوگیا۔