تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:58

سیاسی جماعتوں کے بھتہ ،قبضہ اور ڈرگ مافیا سے تعلقات ہیں،منظور وسان

جنگ نیوز -
اسلام آباد/کراچی...سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے بھتہ ،قبضہ اور ڈرگ مافیا سے تعلقات ہیں،اْن کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ سب ایک دم ٹھیک ہوجائے۔کراچی میں امن پیار محبت سے قائم ہو گا۔ کراچی سے اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں منظور وسان نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کو بلاوجہ اچھالا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاوٴن میں بہت سے لوگ شہید ہوئے جن میں پختون ، سندھی ، اردو اور بلوچی بولنے والے بھی شامل ہیں۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب سے ذمہ داری سنبھالی ہے ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی۔ انہوں نے چارج سنبھالتے ہی کٹی پہاڑی کا دورہ کیااور وہاں بھی گئے جہاں کوئی نہیں جا سکتا تھا، جب وہ خود موقع پر جائیں گے تو پولیس بھی کام کرے گی۔منظور وسان نے کہا کہ وہ سب سے تعاون مانگیں گے، ان کا طریقہ کچھ اور ہے اور ان کے دوستوں کا طریقہ کچھ اور تھا۔ اس سے قبل کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز کافی نہیں ہے اس ہی لئے تھوڑے عرصے کیلئے ایف سی کو بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نہیں چاہتی کہ سندھ کی تقسیم ہو یہ کوئی اور عناصر ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں امن قائم کرنے کیلئے انہیں کم از کم ایک مہینہ دیا جائے۔ منظور وسان میڈیا کی جانب سے سابق وزیر داخلہ سندھ،، ڈاکٹرذوالفقار مرزا کا جیو نیوز کے رپورٹر اور کیمرہ میں کوقتل کی دھمکی اور کیمرے چھیننے سے متعلق سوال کا جواب گول کرگئے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی مجھے قلمدان ملے ہوئے صرف تین دن ہوئے ہیں اس واقع کی انکوائری کیلئے کہا تھا رپورٹ آگئی تو دیکھوں گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.