12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:58
پاکستان کے استحکام سے خطے کا استحکام منسلک ہے، چین
جنگ نیوز -
بیجنگ...چین نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اس کا استحکام اور ترقی جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے ساتھ منسلک ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ مین ایک سوال پر کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست اور پڑوسی ہے۔ چین نے اپنی گنجائش کے مطابق ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون اس کی معیشت اور استحکام کو پائیدار بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔