تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:58

علی ظفر کی بالی ووڈ فلم میرے برادر کی دلہن کا ٹریلر انٹرنیٹ پر ریلیز

جنگ نیوز -
ممبئی...پاکستانی پرنس آف پاپ علی ظفر کی نئی بالی وڈ فلم میرے برادر کی دلہن کی پہلی جھلک دکھلاتا ٹریلر حال ہی میں انٹرنیٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔یش راج کے بینر تلے بننے والی اس مزاحیہ میوزیکل کامیڈی فلم کی اسٹار کاسٹ میں شامل ہیں کترینہ کیف اور عمران خان اور ان کے ساتھ فلم میں لیڈ رول ادا کرنیوالوں میں شامل ہیں ہمارے ویری اون چھنو بوائے۔ڈیبیو ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی یہ لو ٹرائینگل پر مبنی تحریر،علی ظفر کی دوسری بالی وڈ فلم ہے جس میں ادکار عمران خان علی ظفر کے بھائی اور کترینہ کیف انکی منگیتر کا کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں،میرے برادر کی دلہن نو ستمبرکوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.