تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:9

سعودی شاہی عدالت کے مشیر نے خواتین کے بغیر محرم سفر کی حمایت کردی

جنگ نیوز -
ریاض...سعودی رائل کورٹ کے مشیر شیخ عبدالمحسن العبیکان نے خواتین کو ایک سے دوسرے شہر بغیر محرم سفر کرنے کی حمایت کر دی ہے۔سعودی رائل کورٹ کے مشیر شیخ عبدالمحسن العبیکان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خواتین کو اگر کوئی خطرہ محسوس نہ ہو تو ان کے اکیلے سفر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ شیخ عبیکان کا کہنا تھا کہ ملازمت پیشہ سعودی خواتین بھی ڈرائیوروں کے ساتھ سفر کرتی ہیں۔ سعودی باشندے غیر ملکی خواتین نوکرانیاں بھی باہر سے منگواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ خواتین کے اکیلے سفر کرنے پر کسی کو کوئی اعتراض ہونا چاہیے۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب سعودی عرب کے علماء کی سپریم کونسل نے فتویٰ دے رکھا ہے کہ خواتین محرم کے بغیر ایک سے دوسرے شہر کا سفرنہیں کر سکتیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.