12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:20
سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے والے نمک حرام ہیں،پیر مظہر الحق
جنگ نیوز -
کراچی...وزیرتعلیم سندھ پیر مظہرالحق نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کی ماں ہے، سندھ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نوچ لیں گے، سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے والے نمک حرام ہیں۔سندھ اسمبلی سے جاری حکومت سندھ کے اعلامیہ کے مطابق سینئرصوبائی وزیرپیرمظہرالحق کا کہناہے کہ کل سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی اپنی حکمت عملی سے کام کرے گی۔ پیر مظہر الحق نے کہا کہ بلیک میلنگ کی سیاست کرنا شہیدوں کی پارٹی کا شیوہ نہیں جبکہ ہمارا پیچھا چھوڑو والی بات سندھ کی مہمان نوازی کو بھلانے کے مترادف ہے۔ پیر مظہر الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم والے ہمارے بھائی ہیں ان کے لئے ہر وقت ہماری بانہیں کھلی ہیں، ایم کیو ایم والوں کو 1947 سے گلے لگایا ہے۔