تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:20

سی این جی ایسوسی ایشن کے وزیر پٹرولیم سے مذاکرات کامیاب

جنگ نیوز -
اسلام آباد..سی این جی ایسوسی ایشن اور وزارت پٹرولیم کے درمیان سی این جی کی قیمت پٹرول کے نرخ کے55 فیصد کے برابر رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے جس کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے اپنے احتجاجی پروگرام کی کال واپس لے لی۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا کہ سی این جی کی قیمت کو پٹرول کی قیمت کے 55 فیصد کے مساوی رکھا جائے گا۔مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ سی این جی کی فی کلو قیمت، پٹرول کے 55 فی صد کے برابر رکھنے سے صارفین کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں ہونیوالے تمام فیصلوں کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سی این جی کی تین روزہ لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی۔وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ گیس کی دستیابی بہتر ہوئی تو لوڈشیڈنگ کم بھی کی جاسکتی ہے۔وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے مزید بتایا کہ پروگیس کمپنی کی نیلامی ہو رہی ہے، اور حکومت اس نیلامی میں حصہ لے گی۔ اس میں ابتدائی طور پر 15 ہزار ٹن ایل پی جی کی درآمد کا ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی جسے بعد میں 50 ہزار ٹن تک بڑھایا جائیگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.