13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:31
پاکستان کے استحکام اورمعاشی ترقی کیلئے مددکرتے رہیں گے،چین
جنگ نیوز -
بیجنگ. . . . . . .چین نے کہا ہے کہ پاکستان کے استحکام اورمعاشی ترقی کیلئے اس کی مددکرتے رہیں گے۔ امریکا کی جانب سے پاکستان کی 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کے خاتمے کے بعد چین نے پاکستان کی مدد کرنے کا وعدہ کیا اور کہا ہے کہ پاکستان چین کا قریبی دوست ملک ہے اسے کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ بیجنگ میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ ڑئی نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان خطے کا انتہائی اہم ملک ہے۔ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام پاکستان کی ترقی و استحکام سے جڑا ہوا ہے اس لیے چین اس کی ا مدد کررہاہے۔ انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مستقبل میں بھی پاکستان کی مدد کرتا رہے گا۔