13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:31
ڈاکٹرشکیل کی رہائی کیلئے امریکاپاکستان پردباوٴڈال رہاہے،برطانوی اخبار
جنگ نیوز -
لندن. . . . . .. برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ سی آئی اے کی جعلی ویکسینیشن مہم میں حصہ لینے والے سینیئر پاکستانی ڈاکٹر کی رہائی کیلئے امریکا پاکستان پر دباوٴ ڈال رہا ہے۔برطانوی اخبارگارجین نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ابیٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کے ڈی این اے حاصل کرنے کیلئے سی آئی اے کی جعلی ویکسینیشن مہم میں حصہ لینے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کیلئے واشنگٹن اسلام آبادپر پر دباوٴڈال رہا ہے۔اخبار نے پاکستانی اور امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی حکام ڈاکٹر شکیل آفریدی اوران کے اہل خانہ کو امریکا منتقل کرنا چاہتے ہیں۔اخبارکے مطابق ڈاکٹرشکیل آفریدی کو آئی ایس آئی نے پشاور کے کارخانو بازار سے حراست میں لیا ہے۔