13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:31
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار
جنگ نیوز -
کراچی. . . .. . . . .کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوارہوگیا۔رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہواجووقفے وقفے سے جاری ہے۔سپرہائی وے،سہراب گوٹھ،ابوالحسن اصفہانی روڈ،گلشن اقبال،شارع فیصل،ایم اے جناح روڈ سے متصل علاقوں میں بارش ہوئی،جس کے بعد موسم خوشگوارہوگیا ہے۔ ہلکی بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہوگئی جس کی وجہ سے موٹر سائیکلیں گرنے کے کئی واقعات ہوئے جن میں بعض افرادمعمولی زخمی بھی ہوئے۔