تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:42

پشاور،آزادکشمیرحلقہ ایل اے 41وادی6کیلئے پولنگ آج ہوگی

جنگ نیوز -
پشاور. . . . . .. .پشاورسمیت صوبہ خیبرپختونخوا کے نو اضلاع میں آج کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے اکتالیس وادی چھ کے لیے انتخابات ہورہے ہیں۔صوبہ خیبرپختونخوا کے نو اضلاع میں آج ہونے والے کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے اکتالیس کے لیے آٹھ امیدوارمدمقابل ہیں۔ پشاورکے ہائیر سیکنڈری اسکول نمبر ایک اور گورنمنٹ سینیٹیل ہائی اسکول نمبر ایک میں مردوں اورخواتین کیلئے ایک ایک پولنگ اسٹیشن قائم کرکے بیلٹ بکس اوردیگرانتخابی سامان پہنچادیا گیا ہے جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔پشاور سمیت صوبے کے نو اضلاع میں انیس پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جہاں چھ ہزار پانچ سو بارہ کشمیری مہاجرین کو حق رائے دہی حاصل ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.