13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:12
خیرپور،گمبٹ میں قبائلی تصادم،3افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
خیرپور…ضلع خیر پور کے علاقے گمبٹ کے قریب قبائلی تصادم میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔۔پولیس کے مطابق گمبٹ کے قریب بھٹٰی اور جتوئی قبیلے کے افراد میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد محبوب علی بھٹی،شوکت علی بھٹی اور زاہد علی ہلیو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کرصورتحال پر قابو پالیا تاہم علاقے میں کشیدگی برقرارہے۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے گمبٹ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے.