13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:23
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل احمد شجاع پاشا امریکا روانہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل احمد شجاع پاشا انٹیلی جنس امور میں رابطوں کے لیے امریکا کے مختصر دورے پر روانہ ہوگئے ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے انٹیلی جنس چیف کا یہ دورہ ایک روزہ ہے ، ان کے دورے کے موقع پر امریکا میں انٹیلی جنس شیئرنگ اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر مزید بات چیت ہوگی ۔ گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے اسی کروڑ ڈالر کی امداد روکے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات نے نئی کروٹ لی ہے ۔ گزشتہ روز ہونے والی کورکمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان کے قومی مفاد کے لئے اپنے وسائل سے لڑی جائے گی۔