13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:34
خیبرپختونخوا،آزادکشمیرحلقہ ایل اے41وادی6کیلئے پولنگ
جنگ نیوز -
پشاور…آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے اکتالیس وادی چھ کے لیے خیبر پختونخوا کے نو اضلاع میں ووٹنگ جاری ہے آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے اکتالیس وادی چھ کے لئے پشاور میں پولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے ہو گیا تھا۔ جو بغیرکسی وقفہ کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا، پشاورمیں ہائیرسیکنڈری اسکول پشاور نمبر ایک اور نمبر دو میں پولنگ اسٹیشن بنائے بنائے گئے ہیں جہاں مرد وخواتین اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔ کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد سولہ سو اڑسٹھ ہے جن کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔