تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:45

شمالی آئرلینڈ میں فسادات،پرتشدد واقعات، متعدد افراد زخمی

جنگ نیوز -
بلفاسٹ…آئرلینڈ میں سالانہ میلے کے دوران کیتھولک اور پروٹیسٹنٹ فرقوں کے شدید ہنگاموں کے بعد رات بھر جلاوٴ گھیراوٴ کا سلسلہ جاری رہا۔شمالی آئرلینڈ کے دارالحکومت بلفاسٹ میں ہنگاموں کا سلسلہ ایک پریڈ کے دوران پیش آیا جو تیسرے روز بھی رات بھر جاری رہا۔ کئی گاڑیوں کو آگ لگادی گئی۔ پولیس نے کئی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا تاہم لڑائی پر قابو پانے کی کوشش میں کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ دونوں فرقے کے نوجوانوں نے ایک دوسرے پر بوتلوں اور پیٹرول بموں سے حملے کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.