تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:30

سندھ اسمبلی، ایم کیو ایم کا اپوزیشن بنچیں الاٹ نہ کرنے پر احتجاج

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ قومی مومنٹ کے اراکین صوبائی اسمبلی نے اپوزیشن بنچیں الاٹ نہ کرنے پر احتجاج کیا ہے۔ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو کراچی میں گذشتہ دنوں ہونے والی ہلاکتوں پر فاتحہ خوانی کی گئی جس کے بعد ایم کیو ایم کے اراکین صوبائی اسمبلی قائم مقام اسپیکر شہلا رضا کے سامنے جمع ہو گئے اور ان سے اپوزیشن نشستیں طلب کیں۔ شہلا رضا کہا کہنا تھا کہ چونکہ ایم کیو ایم کے استعفے تا حال منظور نہیں ہوئے لہذا ابھی وہ سابقہ نشستوں پر ہی بیٹھیں جبکہ ایم کیو ایم کے فیصل سبز واری نے موٴقف اختیار کیا کہ اراکین کے استعفے قائم مقام گورنر کو دیئے جاچکے ہیں لہذا انہیں منظور سمجھتے ہوئے اپوزیشن بنچیں الاٹ کی جائیں، ہم میں سے اب کوئی وزیر نہیں، ہم نہیں چاہتے کہ اپوزیشن کو وہ کردار ادا کریں جو ماضی میں دیکھا جاتا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.