تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:24

سندھ اسمبلی:حکومتی اور اپوزیشن ارکان شورشرابا،3بل منظور کر لئے گئے

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نشستیں الاٹ نہ کیے جانے اورتینوں بلوں کے کے خلاف ایم کیوایم ارکان اسمبلی نے شدید احتجاج اورنعرے بازی کی ،،اس ہنگامہ آرائی کیدوران پیپلزپارٹی اورحلیفوں نے تینوں بل منظور کرلیے۔قائم مقام اسپیکرشہلا رضاکی زیرصدارت سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کراچی میں گزشتہ واقعات میں جاں بحق ہونیوالوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اس دوران ایم کیو ایم ارکان قائم مقام اسپیکر شہلارضا کے سامنے جمع ہوگئے اوراپوزیشن نشستیں الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔ جس پر قائم مقام اسپیکر نے کہا کہ آپ کی درخواست پر کارروائی کے بعد نشستیں الاٹ کی جائیں گی ،، اسپیکر نے رولنگ دی کہ ایم کیو ایم اراکین لیفٹ سائیڈ پر بیٹھ جائیں۔ لیکن ایم کیوایم کے ارکان اپوزیشن سیٹیں الاٹ کرنے کے مطابلے پر شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ اسی دوران قائم مقام اسپیکر نے وقفہ سوالات شروع کردیا لیکن وقفہ سوالات شور شرابے کی نظر ہوگیا۔وقفہ سوالات کے بعد وزیر قانون ایاز سومرو نے پولیس آرڈیننس اٹھارہ سو اکسٹھ،سندھ لینڈ ریونیو ترمیمی بل دو ہزار گیارہ اور سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈینس انیس سو اناسی کی بحالی کے بل شق وار پیش کیے۔ شق وار منظوری کے دوران ایم کیو ایم کے ارکان اس کی پرشگاف نعروں کے ذریعے مخالفت کرتے رہے۔اور پیپلز پارٹی ، اے این پی، مسلم لیگ ق ،فنکشنل اور نیشنل پیپلز پارٹی کے ارکان نے تائید کرکے منظور دی اور ارکان نے ڈیسک اور تالیاں بجاکر منظور ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔بعد میں اسپیکر نے اجلاس بائیس جولائی تک ملتوی کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.