تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:24

جمہوریت کے نام لیواوٴں نے آمرانہ آرڈیننس جاری کردیئے ،فیصل سبزواری

جنگ نیوز -
کراچی…ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام لیواوٴں نے آمرانہ آرڈیننس جاری کردیئے ،13جولائی سندھ اسمبلی کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے ، سندھ اسمبلی کے اجلاس کے لئے قرارداد ہم نے جمع کرائی اورہم تمام تمام آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں،سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل سبزوار ی کا کہناتھا کہ ہم نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے ہم نے بائیکاٹ کیا، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ مشرف کا نظام خراب اور ضیا کا نظام اچھا ،ایم کیو ایم کالے قوانین کو مسترد کرتی ہے، پیپلز پارٹی والے دوست اپنا منشور پڑھیں۔فیصل سبزواری نے کہاکہ کراچی اور حیدرآباد کے لوگوں کو تقسیم کیا جارہا ہے،لوگ چاہتے ہیں کہ تقسیم درتقسیم ہوجبکہ ہم ہم صوبے کو متحد کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے،ہم متنبہ کرتے ہیں کہ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے بلکہ دیوار پر لکھا پڑھ لیا جائے،ڈنڈا گولی کا وقت گزرگیا، اگر ایسا کسی کو کرنا ہے تو اپنا شوق پورا کرلے۔آمرانہ آرڈیننس جاری کیے گئے، جو صوبے کے مستقبل کیخلاف ہیں، جمہوریت کا نام لینے والے جنرل ضیا کاقانون لیکرآئے ہیں۔کہا جاتا ہے عوامی مفاد میں آرڈیننس لایا جارہا ہے،پیپلز پارٹی والے نوڈیرو جائیں اور پوچھیں کہ ضیا کا کالا قانون منظور ہے۔انہوں نے کہا کہ جیو نیوز کے رپورٹر شعیب برنی کے ساتھ جو ہوا بدمعاشی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ ہمارے اور گورنر سندھ عشرت العباد کے استعفے منظور کیوں نہیں کئے جاتے؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.