13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:24
امریکا:پڑوسی کا وائی فائی سسٹم ہیک کرنیوالے کو18سال قید
جنگ نیوز -
نیویارک…امریکا میں ْپڑوسی کا ای میل ہیک کرکے اسکے اکاوٴنٹ سے امریکی نائب صدر کو دھمکی آمیز میلز بھیجنے والے شخص کو اٹھارہ سال قید کی سزا سنادی گئی ۔رپورٹس کے مطابق آرڈولفardolf نے اپنے پڑوسی کے بچے کے ساتھ نازیبا حرکت کی جس پر ان لوگوں نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی جس پر مشتعل ہوکر آرڈولف نے اس خاندان کا وائی فائی نیٹ ورک ہیک کرکے اس سے نازیبا تصاویر کئی لوگوں کو بھیجی ۔ یہی نہیں اس کے ساتھ ساتھ کئی دھمکی آمیز میلز امریکی نائب صدر کو بھیجیں جس کے بعد پولیس انکوائری کے بعد یہ بھید کھلا کہ یہ حرکت آرڈولف کی ہے جس نے محض بدلے کی خاطر یہ قدم اٹھایا ۔امریکی عدالت نے آرڈلف کو اٹھارہ سال سال قید کی سزا سنائی ہے۔