13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:24
سپر اسٹار عامر خان کی فلم ’دہلی بیلی‘کئی تنازعات کا شکار
جنگ نیوز -
ممبئی…سپراسٹار عامرخان کی فلم ’دہلی بیلی‘ کئی تنازعات کاشکار ہوگئی ۔کسی نے فلم پر انگلی اٹھائی تو کسی کوزبان ناگوار گزری تو کچھ ہندوں شدت پسندوں نے تو سینماوں پر ہی دھاوا بول دیا ۔ریلیز کے بعد سے اچھی یا بری کسی نہ کسی صورت میں دلی بیلی خبروں کا حصہ بنی ہوئی ہے۔ایک طرف دلی بیلی سینماوں کی رونق بڑھانے کا سبب ہے توکولا پور اور اندور کے سینماوٴں میں ہنگامہ کرکے فلم کی اسکریننگ کینسل کرادی گئی، دوسری طرف فلم کے ڈائلاگز اور گانوں کو ولگر قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا جاریا ہے اور اب انھی ڈائیلاگز اور فلم کے سینز کے خلاف باندرا کی عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا گیا ہے۔