تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:24

کچھ لوگ کراچی میں فساد کرانا چاہتے ہیں،رٹ بحال کرینگے،منظور وسان

جنگ نیوز -
کراچی…وزیر داخلہ سندھ کاکہنا ہے کہ کچھ عناصر فساد کرانا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کراچی میں امن سے رہیں اسلام آباد سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کا کہا کہ کراچی میں اردو بولنے والے، پشتون، کشمیری، گلگتی بھی رہائش پذیر ہیں،سب سے اپیل کرتا ہوں کراچی میں امن سے رہیں،کراچی میں امن کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں،انھوں نے کہا کہ سندھ میں حکومت کی رٹ بحال کی جائے گی، مجھے کراچی کا امن چاہیے، امید ہے شہر میں امن ہوجائے گا، کراچی میں کچھ عناصر فساد کرانا چاہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ میں اسمبلی میں ہوتا تو امن ہوتا، سب میری تقریر سنتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.