13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:24
دنیا میں صف اول کی زبان بولنے کا اعزازکس ملک کے پاس ہے؟
جنگ نیوز -
کراچی…کون کہتا ہے کہ انگریزی دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے؟؟؟ اعداد و شمار تو کچھ اور ہی کہانی سناتے ہیں۔وکی پیڈیا اور سی آئی اے فیکٹ بک کے مطابق دنیا بھر میں آبادی کے لحآظ سے مقبول ترین دس زبانوں کی لسٹ تیار کی گئی ہے۔جس کے مطابق چینی زبان ،دنیا میں سب سے زیادہ بولی جاتی ہے، دوسرے نمبر پر موسٹ رومینٹک لینگویج اسپینش ہے، اور انگلش زبان، جس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے،ٹاپ ٹین لینگوجز میں تیسرے نمبر پر کھڑی ہے۔خوبصورت زبان،، عربی چوتھے اور اردو الفاظ سے سجی ہندی پانچویں نمبر پر ہے۔بنگالی کا نمبر چھٹا اور پرتگالی کا ساتواں ہے۔روسی آٹھویں ، جاپانی نویں اور جرمن،دنیا بھر میں دسویں نمبر پر سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔