تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:35

این آئی سی ایل اسکینڈل:سپریم کورٹ کا ظفرقریشی اوردیگر کی فوری بحالی کا حکم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل اسکینڈل کیس کے تفتیشی نگران آفیسرظفرقریشی اور دیگر چار متعلقہ آفیسرز کی بحالی کا فوری حکم دے دیا ہے ، عدالت نے ایک فریق کی طرف سے اخباری اشتہارات کی اشاعت پر بھی ناراضگی کا اظہارکیاہے، چیف جسٹس افتخارچودھری نے کہا ہے کہ عدالت آرٹیکل 190 کے تحت اس معاملے میں سب کچھ کرسکتی ہے چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے این آئی سی ایل کیس کی سماعت کی ، عدالت نے اپنے سابقہ حکم کے تحت اسکینڈل کی تفتیش پر مامور چار ایف آئی اے آفیسرز کے تبادلے نہ روکے جانے ہر برہمی کا اظہارکیا ، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ظفرقریشی آج بے ایمان ہوجائے تو پھر سب اس کا ساتھ دیں گے، کیا ڈی جی ایف آئی اے نے عدالتی حکم سے انحراف نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ جب عدالت نے ظفرقریشی کے خلاف محکمانہ کارروائی روکی تھی تو سیکریٹری داخلہ نے کیسے اُسے شوکارنوٹس دے دیا ، عدالت نے اس معاملے پر قائم مقام ڈی جی ایف آئی اے اور سیکریٹری داخلہ کو ہدایات جاری کرکے فوری عمل درآمد مانگا تو اٹارنی جنرل نے بتایا کہ دونوں آفسیرز وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے کوئٹہ گئے ہیں،چیف جسٹس نے جب پوچھا کہ کیا ظفرقریشی کے معاملے میں ہائی کورٹ کے جج سے انکوائری کرائیں تو اٹارنی جنرل خاموش رہے، چیف جسٹس نے کہاکہ معاملہ عدالت میں لیکن پھر بھی میڈیا میں اس سے متعلقہ اشتہار آرہے ہیں، ایسے عدلیہ کی تضحیک کی جارہی ہے اس پر سیکریٹری اطلاعات کو بلائیں گے، بعد میں مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.