13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:35
ایم کیو ایم والے کچھ دن احتجاج کے بعد اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے،پیر مظہر
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر پیر مظہرالحق کا کہناہے کہ ایم کیو ایم کے دوست کچھ دن احتجاج کریں گے اور پھر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے پیرمظہرالحق نے اسملبی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی قوائد کے مطابق ترمیمی بل توپاس ہوگئے، یہ سندھ کے عوام کی خوش نصیبی ہے کہ آمرانہ دور کے قوانین ختم ہوگئے،ہم کسی سے روزگار نہیں چھینیں گے، امتحانی بورڈ سے کرپٹ افراد کو ہٹایا جائے گا،قانون موجود ہے اس پر عمل کروائیں گے، ایم کیو ایم کے دوست کچھ دن احتجاج کریں گے اور پھر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔