13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:35
اٹلی میں جدید ترین گھڑی تیار، کا ل ،میسجز اور ای میل کر نا ممکن ہوگا
جنگ نیوز -
روم…اٹلی کی ایک کمپنی نے دنیا کی پہلی گھڑ ی تیار کر لی ہے جس کے ذریعے نہ صرف کا ل اورمیسجز کر نا بلکہ ا نٹرنیٹ سے منسلک ہو نا بھی ممکن ہے۔دنیا کی ا س پہلی اسما رٹ گھڑی میں ٹچ اسکرین ،4 GB میمو ری ، RAM 64MB اوربلیو ٹوتھ کی سہو لت بھی مو جو د ہے ، صرف یہی نہیں بلکہ کلا ئی پر بندھی اس گھڑ ی کے ذریعے آ پ اپنا فیس بک اور ٹو ئٹر اکا ؤنٹ بھی اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں ۔ یہ اسما رٹ گھڑی سیا ہ ،گلابی اور ہر ے رنگ کے علاوہ سو نے،چا ندی اور پلا ٹینم کی پا لش کے ساتھ بھی متعا ر ف کرا ئی گئی ہے جس کی قیمت آ ٹھ سوسے سولہ ہزا ر ڈالر تک ہے ۔