13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:35
جنوبی کوریا:بس اسٹیشنرپر وقت گزاری کیلئے ورچوئل شاپنگ نظام متعارف
جنگ نیوز -
سیئول… عام طور پر بسوں ، سب وے ٹرینوں اور میٹرو ز کا اسٹیشن پر انتظار کرنا بہت سے لوگوں کوبے حد ناگوار گزرتا ہے اور مسافروں کو اس انتظار کے عمل سے محفوظ رکھنے کے لیے جنوبی کوریا میں شاپنگ کا ایک نیا اور منفردنظام متعارف کروایا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کے سب وے اسٹیشنوں پر ورچوئل شاپنگ سسٹم متعارف کیا گیاہے جس کے تحت ٹرینوں کاانتظار کرتے مسافر اپنی مرضی کی مصنوعات کی خریداری کرسکیں گے۔ اس سلسلے میں مسافروں کو صرف اپنے موبائل سے مطلوبہ اشیاء کابار کوڈ اسکین کرنا ہوگاجس کے بعدان مصنوعات کی ہوم ڈیلوری انہیں موصول ہوجائے گی۔