تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:26

اقتدار کے نشے نے ذوالفقار مرزا کا ذہنی توازن بگاڑدیا، صفدرسرکی

جنگ نیوز -
کراچی...جئے سندھ تحریک کے صدرصفدرسرکی نے15جولائی کواحتجاج کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اقتدار کے نشے نے صوبائی وزیرڈاکٹر ذوالفقار مرزاکا ذہنی توازن بگاڑدیاہے۔کراچی پریس کلب میں نیوزکانفرنس سے خطاب میں صفدر سرکی نے بتایاکہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے شہید ذوالفقار بھٹو، شہید بے نطیر بھٹو کے جمہوری اصولوں و روایتوں کے برعکس ٹارچر سیل قائم کئے ہوئے ہیں اورذوالفقار مرزا کراچی کے بدنام زمانہ گینگسٹر پیپلز امن کمیٹی اورجھوٹے کیس بنانے کے ماہرپولیس افسرچوہدری اسلم کی پشت پناہی کررہے ہیں،صدر سرکی نیالزام عائدکیاکہ ذوالفقار مرزانے گیارہ جولائی کوجئے سندھ تحریک کے رہ نما سہیل ابڑو اور زبیر لاکھو کو اغواء کرایا جنہیں ٹارچر سیلوں میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.