13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:26
کے ای ایس سی میں رضاکارانہ علیحدہ ہونیوالوں میں چیک تقسیم
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے تحت رضاکارانہ علیحدگی اختیارکرنیوالے ملازمین میں چیک تقسیم کئے گئے۔انتظامیہ کے مطابق اس پیشکش سے15جولائی تک فائدہ اٹھایاجاسکتاہے جبکہ ملازمین نیاسے جبری علیحدگی قراردیاہے۔کے ای ایس سی ہیڈ آفس میں چیک وصول کرتے ہوئے ملازمین کاکہنا تھا کہ سی بی اے یونین اورانتظامیہ کاجھگڑا کئی ہفتوں سے جاری ہے دوماہ سے انہیں تنخواہیں نہیں ملیں اوراب حالات نے مجبور کردیا ہے کہ وہ رضاکارانہ علیحدگی اختیار کریں۔کے ای ایس سی کے ایچ آر گروپ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اب تک دو مراحل میں ایک ہزار ملازمین رضاکارانہ علیحدگی اختیارکرچکے ہیں۔کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق سر پلس پول میں ڈالے گئے غیر پیداواری شعبے کے ملازمین کو رضا کارانہ علیحدگی کے تحت کم از کم سات لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 50لاکھ روپے تک دیئے جارہے ہیں۔