تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:26

سونے کی فی تولہ قیمت50ہزار3سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جنگ نیوز -
کراچی...ملک بھر کی صر افہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت پچاس ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے جیونیوز کو بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے اضافے کے ساتھ 50 ہزار تین سو روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 475 روپے اضافے کے ساتھ 43 ہزار 114 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالر اضافے کے ساتھ 1570 ڈالر ہوگئی ہے۔ حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق چین اور بھارت سمیت کئی ممالک نے سونے کی خریداری دوبارہ شروع کردی ہے جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔مقامی صرافہ بازاروں میں بھی اس کے اثرات دیکھے جارہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.