تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:26

اسلام آباد:بس دھماکا سلنڈپھٹنے یا بارودی مواد کے استعمال کا نتیجہ نہیں

جنگ نیوز -
اسلام آباد...اسلام آبادمیں گزشتہ روز مسافر گاڑی میں دھماکے اور آگ لگنے کے سانحہ پر ایکسپلوسو، ڈیپارٹمنٹ نے ابتدائی تحقیقات کرلی ہیں ، اس کے مطابق یہ دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا نہ ہی بارودی مواد کا تھا بلکہ گیس لیکیج اس واقعہ کا سبب ہے ۔ وفاقی وزارت صنعت کے ماتحت ادارے ایکسپلوسو ڈیپارٹمنٹ کے چیف انسپکٹر ہارون رحمان نے بتایا ہے کہ انہوں متاثرہ گاڑی کا تھانہ میں معائنہ کرنے کے بعد اس میں نصب سی این جی کا سلنڈر اور کٹ کو لے جاکر جائزہ لیا ، انہوں نے بتایا کہ مسافر کوسٹز میں 4 سلنڈر نصب تھے جو تمام درست حالت میں ملے ہیں ، متاثرہ گاڑی کے تمام سی این جی سلنڈر اور اسٹیل پائپ درست حالت میں ملے ہیں ، ہارون رحمان نے جیونیوز کو بتایاکہ گاڑی میں دھماکہ لیکیج سے اکھٹی ہونے والی گیس کا ہوسکتا ہے، امکان ہے کہ گاڑی کے نیچے گیس لیک ہوئی اور اس دوران سائلنسر کے قریب کسی جگہ شارٹ سرکٹ ہوا، یہ تمام عمل ایک دھماکے کا باعث بن گیا اور اس کے بعد گاڑی کو آگ لگ گئی ، انہوں نے کہا کہ متاثرہ گاڑی میں سلنڈر پھٹنے یا بارودی مواد کا دھماکہ ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.