تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:26

فیصل آباد،موٹرسائیکل چور پر لوگوں کا شدید تشدد

جنگ نیوز -
فیصل آباد...فیصل آباد میں شہریوں نے آج پھر ایک مبینہ چور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ چار روز پہلے بھی شہریوں نے دو ڈاکووٴں پر تشدد کیا تھا فیصل آباد کے علاقہ سرکلر روڈ پر شہریوں نے ایک مبینہ موٹرسائیکل چور کو گرفتار کرلیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ شہریوں نے ملزم کو ایک دکان میں بند کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کی لوگوں سے جان بچائی۔ پولیس نے ملزم کو تھانہ منتقل کردیا۔ ملزم آصف کا کہنا ہے کہ اسے کوئی نامعلوم شخص موٹرسائیکل پکڑا کر غائب ہوگیا تھا اس دوران لوگوں نے اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اتوار کے روز فیصل آباد کے علاقہ حاجی آباد میں بھی شہریوں نے دو ڈاکووٴں کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ لوگوں نے اس ڈاکو کی بھی خوب دھلائی کی تھی اور پھر رحم کھا کر اسے ایک دکان میں بند کردیا۔ تاہم بعد میں پولیس مشتعل شہریوں سے ڈاکو کو بچا کر لے گئی تھی۔ عوام کے ہاتھوں ان ڈاکووں کی پٹائی جہاں معاشرے میں موجود تشدد کے رجحان کی نشان دہی کرتی ہے وہیں عدالتی نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت بھی اجاگر کرتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.