تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:6

ممبئی میں تین بم دھماکے، تین افراد ہلاک، 100زخمی، بھارتی میڈیا

جنگ نیوز -
ممبئی...بھارت کے تجارتی اور صنعتی شہر ممبئی میں تین دھماکے ہوئے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکوں سے تین افراد ہلاک اور 100سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ہونیوالے یہ دھماکے دادر اور زیوری بازار میں ہوئے ہیں۔ دھماکوں اس وقت کئے گئے جب ان بازاروں میں کافی رش تھا۔ دھماکوں سے اوپرا ہاؤس اور دیگر اہم عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔دھماکوں سے جائے وقوع کے آس پاس شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے، جس کے بعدا مدادی گاڑیوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔ فوری طور پر دھماکوں کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.