13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:6
کراچی ،خوردہ مارکیٹ میں گھی وتیل کی قیمتوں میں اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی...رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی خوردہ مارکیٹ میں گھی و تیل کی فی کلو قیمت ایک روپے ساٹھ پیسے بڑھ گئی۔کراچی رٹیلرزگروسرز گروپ کے سیکریٹری جنرل فرید قریشی نے جیونیوز کو بتایا کہ سولہ کلو کے گھی اور تیل کے کنستر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 2480 روپے ہوگئی ہے۔ فرید قریشی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد قریب آنے کی وجہ سے گھی و تیل کمپنیاں قیمتوں میں اضافہ کررہی ہیں کیونکہاس ماہمبارک میں گھی و تیل کی طلب بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی مارکیٹوں میں قیمتوں کمی کا فائدہ تو عام آدمی تک منتقل نہیں کیا جاتا مگر طلب بڑھنے سے قیمتیں فوری بڑھادی جاتی ہیں۔