تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:6

ملک میں بجلی کا بحران شدید، شارٹ فال 5610 میگا واٹ ہوگیا

جنگ نیوز -
کراچی...ملک میں بجلی کا بحران شدید ہو گیا،شارٹ فال بڑھنے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر ہے۔ شدید گرمی اور حبس میں لوگوں کا برا حال ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار صرف بارہ ہزار سات سو چھتیس میگا واٹ ہے جبکہ طلب بڑھ کر اٹھارہ ہزار تین سو چھیالیس میگا واٹ ہو گئی ہے۔ شارٹ فال پانچ ہزار چھ سو دس میگا واٹ کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت شہروں میں بارہ سے چودہ گھنٹے جبکہ دیہا ت میں بیس گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پیپکو ترجمان کے مطابق کے ایس ای کو سات سو چالیس میگاواٹ بجلی سپلائی کی جارہی ہے۔ ہائیڈل پیداوار چار ہزار سات سو پچاسی، تھرمل ایک ہزار سات سو چھیالیس اور آئی پی پیز کی پیداوار چھ ہزار 76 میگا واٹ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.