تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:17

مشرف کوسزادلوانے کیلئے دائردرخواست پروفاق سے جواب طلب

جنگ نیوز -
لاہور...لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کو آئین سے غداری کی سزا دلوانے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے دوبارہ جواب طلب کرلیا۔عدالت کے روبرو علم الدین ایڈوکیٹ نے درخواست دائر کر رکھی ہے کہ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو آئین سے غداری کا مرتکب قرار دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ درج کرنے اور ان کا ٹرائل کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ اس لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہی پرویز مشرف کو براہ راست آئین سے غداری کی سزا سنائی جائے۔ لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.