13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:1
ممبئی میں تین بم دھماکے، 8افراد ہلاک، 50سے زائد زخمی
جنگ نیوز -
ممبئی...بھارت کے تجارتی اور صنعتی شہر ممبئی کے پرہجوم بازاروں میں ہونے والے تین بم دھماکوں میں 8افراد ہلاک جبکہ 50سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے دہشتگردی کی کارروائی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج شام ممبئی کے بازاروں دادر، زیوری اور اوپرا ہاؤس میں تین بم دھماکے کئے گئے۔دھماکے اس وقت کئے گئے جب ان بازاروں میں کافی رش تھا، دھماکوں سے جائے وقوع کے آس پاس شدید ٹریفک جام ہوگیا ، جس کے بعدامدادی گاڑیوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق یہ دھماکے دیسی ساختہ بموں کے ذریعے کئے گئے تھے۔ دھماکوں کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت تمام بڑے شہروں میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے تھے۔