تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:45

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹاسک ٹیم کی سفارشات مسترد کردیں

جنگ نیوز -
لاہور..پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹاسک ٹیم کی سفارشات کومسترد کردیا ہے، پی سی بی کاکہنا ہے کہ پاکستان کے حالات کاتقاضا ہے کہ بورڈ کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہو۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹاسک ٹیم کی سفارشات کاتفصیلی جواب دیا ہے۔پی سی بی کا موقف ہے کہ ٹاسک ٹیم نے پاکستان آئے بغیر ہی رپورٹ تیارکی جس میں شامل سفارشات حقائق کے برعکس ہیں۔ٹاسک ٹیم نے پی سی بی کے معاملات میں حکومتی مداخلت پراعتراض اٹھایا تھا۔ پی سی بی کاکہنا ہے کہ پاکستان کے حالات کاتقاضا ہے کہ بورڈ کو حکومت کی سرپرستی حاصل رہے، جس طرح کے سکیورٹی حالات کا پاکستان کو سامنا ہے اس میں صدر مملکت کا بورڈ کا سرپرست ہونا خوش آئند ہے۔پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی سے متعلق اعتراضات کو بھی بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی آزاد اوربااختیار ہے اوروہی ٹیم منتخب کرتی ہے۔چیئرمین پی سی بی صرف رسمی منظوری دیتے ہیں،جبکہ کپتان کی تقرری کااختیارگورننگ بورڈ نے چیئرمین کو دیا ہے،پاک بھارت سیریز کے حوالے سے سفارشات کے جواب میں پی سی بی کا موقف ہے کہ بھارت نے ورلڈکپ سیمی فائنل کے دوران پاک بھارت میچزبحال کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی مگراب تک بھارتی بورڈ نے کوئی جواب نہیں دیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.