تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:45

پی سی بی کی زیر نگرانی ہونیوالے کراچی کے ٹرائلز ملتوی

جنگ نیوز -
کراچی...خراب حالات کے باعث پی سی بی کی زیر نگرانی ہونیوالے کراچی کے ٹرائلز ملتوی کردیئے گئے۔کراچی کی تین ٹیموں کیلئے ٹرائلز اب 20جولائی کو ہونگے۔کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے 13،14اور 15جولائی کو نیشنل اسٹیدیم میں ہونیوالے ٹرائلز ملتوی کردئیے،ان ٹرائلز میں چیف سلیکٹر محسن خان کی نگرانی میں انڈر23،انڈر19اور قائد اعظم ٹرافی کیلئے کراچی کی ٹیموں کے انتخاب ہونا تھا،کے سی سی اے کے سیکرٹری اعجاز فاروقی نے جیو نیوزکو بتایا کہ اب یہ ٹرائلز20، 21 اور 22جولائی کو ہوں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.