تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:56

فاسٹ ٹریک کوچنگ پروگرام: آج بولرز کی ٹریننگ

جنگ نیوز -
لاہور...فاسٹ ٹریک کوچنگ پروگرام میں بیٹسمینوں نے آرام اور بالرز نے پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں رننگ کی۔ فاسٹ بولر سہیل خان اور محمد طلحہ کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کی وجہ سے انہیں جلد ٹیم میں کم بیک کا موقع ملے گا۔ سہیل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ کوچنگ کیمپ میں بولرز کو فٹنس بہتر بنانے کے ساتھ سیم کا موثر استعمال بھی سیکھنے کا موقع مل رہا ہے،سرفراز نواز سے کئی گر سیکھے ہیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ فیلڈنگ بہتر بنانے کے لیے انہیں کیمپ کے دوسرے مرحلے میں بھی شامل کیا جا ئے۔فاسٹ بولر محمدطلحہ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم میں کم بیک کرنے کے لیے پر امید ہیں، کوچز کی رہنمائی کی وجہ سے اسپیڈ بھی بہتر ہو رہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.