13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:56
ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی پروفیسر غفور سے ملاقات و عیادت
جنگ نیوز -
کراچی...متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے وفد نے بدھ کو جماعت اسلامی کے سینئر بزرگ رہنما ء پروفیسر غفوراحمد سے ان کی رہائش گا ہ پر ملاقا ت کی اور ان کی خیر یت دریافت کی ،قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور انہیں پھولوں کاگلدستہ پیش کیا ۔وفد کے ارکان میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفی کمال ، واسع جلیلاور حق پرست رکن سندھ اسمبلی مزمل قریشی شامل تھے ۔ملاقات میں ملک خصوصاً سندھ کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔اس موقع پر پروفیسر غفور احمد نے الطاف حسین کی جانب سے خیر سگالی کے جذبے کو سر ہاتے ہو ئے اپنی نیک دلی خواہشات کا اظہار بھی کیا اور ایم کیوایم کے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔