13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:3
آفاق احمد ، آصف زرداری کے بعد دوسرا بڑا سیاسی اسیر ہے، ذوالفقار مرزا
جنگ نیوز -
کراچی...سندھ کے سینئر وزیر اور سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ ان کی نظر میں اردو بولنے والوں کا اصل لیڈر آفاق احمد ہے ، وہ آصف زرداری کے بعددوسرے بڑے سیاسی اسیر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر آفاق احمد کرمنل ہے تو الطاف حسین اس سے سو گنا بڑا کرمنل ہے۔مردان ہاؤس میں عشائیے کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ان کے نام سے طرح طرح کی خبریں چل رہی ہیں،عشرت العبادنے ان سے کہلوانے کی کوشش کی کہ وہ آفاق سے نہیں ملے، میں نے کہا کہ میں ایک دفعہ نہیں دو بار آفاق احمد سے ملا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ جب تک زندہ ہیں بدمعاشوں،بھتاخوروں کیخلاف کام کرتے رہیں گے۔سینئر وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم والے اپنے دوستوں کے غلط مشورے پر غلط کارڈ کھیل گئے،اب لوگوں سے الگ صوبے کیلئے چاکنگ کرائی جا رہی ہے ، کسی میں ہمت نہیں کہ صوبہ سندھ کوتقسیم کر سکے۔ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اٹھ کھڑے ہوں،اوران کم بختوں سے جان چھڑائیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ہاں میں نے قیدیوں کوکراچی سے اندرون سندھ جیلوں میں شفٹ کیا،اندرون سندھ بھیجے جانیو الے قیدی سزا یافتہ مجرم ہیں۔