تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 22:2

کراچی وحیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں فائرنگ،کاروبار بند

جنگ نیوز -
کراچی.. . .. .. . .کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے دئیے گئے اعشائیہ کے موقعے پر سینئر صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف بیان کے بعدکراچی و حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور کاروبار زندگی معطل ہوگیاجبکہ کئی علاقوں میں گاڑیوں کوآگ لگادی گئی۔شہر کے مختلف علاقوں میں مسلح ملزمان کی فائرنگ کے بعد پیٹرول پمپس،سی این جی اسٹیشن ،ہوٹلز اور دکانیں بند ہوگئیں ہیں۔ناظم آباد،گولیمار،لیاقت آباد،شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ جاری ہے جبکہ شاہ فیصل کالونی پل پر بھی نامعلوم افراد کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی ہے۔فیڈرل بی ایریا،ابوالحسن اصفہانی روڈ،انچولی سوسائٹی کے علاقے میں مسلح افراد کی شدید فائرنگ جاری ہے،جس کے باعث دکانیں بند ہوگئیں ہیں اور شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔مسلح افراد کی جانب سے اولڈ سٹی ایریاز میں شدید فائرنگ کی گئی ہے۔گلستان جوہر،گلشن اقبال،یونیورسٹی روڈ،ملیر،شاہ فیصل کالونی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دکانیں بند کروادیں۔شہر میں کشیدگی کے باعث شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔حیدر آباد میں بھی ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کاروبار زندگی مکمل طور پر بند ہو گیا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.