14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:43
کراچی میں کئی گاڑیاں جلاد ی گئیں، خاتون سمیت8 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی. . . . . .. . . سینئر صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف بیان کے بعد کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور کاروبار زندگی معطل ہوگیا۔ رات گئے سے پرتشدد واقعات میں8 افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے جبکہ11 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا گیا ہے۔کئی علاقوں میں اب تک5 گاڑیوں،3 ٹرکوں اور 2 بسوں کے علاوہ 3کئی دکانوں کی بھی آ گ لگادی گئی ہے ۔کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد پیٹرول پمپس،سی این جی اسٹیشن ،ہوٹلز اور دکانیں بند ہوگئیں ہیں۔ناظم آباد،گولیمار،لیاقت آباد،شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ جاری ہے۔فیڈرل بی ایریا،ابوالحسن اصفہانی روڈ،انچولی سوسائٹی کے علاقے میں مسلح افراد کی شدید فائرنگ جاری ہے جس کے باعث دکانیں بند ہوگئیں ہیں اور شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ اولڈ سٹی ایریاز میں شدید فائرنگ کی گئی ہے۔کراچی میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور20 زخمی ہوگئے۔حیدرآباد میں بھی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ کراچی کے متاثرہ علاقوں میں رینجرز نے گشت شروع کردیا ہے ۔اندرون سندھ بھی ذوالفقار مرزا کے بیان کے بعد سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔لاڑکانہ ،نوڈیرو،سکھر کے علاقوں چوک میانی اور غریب آباد ،شکار پور ،ٹنڈوالہ یار ،میر پور خاص کے علاقوں میں بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ایم کیوایم نے ذوالفقار مرزا کے بیان کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔
مختلف علاقوں میں فائرنگ 7 افراد ہلاک،حیدرآباد میں ایک شخص جا ں بحق