تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:54

ذوالفقار مرزا کا بیان ذاتی رائے ہے،منظور وسان

جنگ نیوز -
کراچی. . . . .. . .. وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کا بیان ذاتی رائے ہے۔وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے آئی جی سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 11افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،مختلف علاقوں میں6 گاڑیاں جلائی گئیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے بعد سندھ میں ایم کیوایم بڑی جماعت ہے۔ایم کیوایم ایک حقیقت ہے۔ہم الطاف حسین کی عزت کرتے ہیں۔حالات کنٹرول کرنا میری ذمہ داری ہے۔ہماری کوششوں سے اچھا نتیجہ نکلنے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے آئی جی سندھ کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا ہے۔صبح 4 بجے تک امن کیلئے بیٹھے ہیں۔شہر میں امن کیلئے اپیل کرتا رہوں گا۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.