تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:3

ممبئی دھماکے، بھارتی وزیر داخلہ نے انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف کر لیا

جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارتی وزیرداخلہ پی چدمبرم نے ممبئی میں تین دھماکوں کے بارے میں انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ ان دھماکوں میں اکیس افراد ہلاک اور ایک سو چالیس سے زائد زخمی ہوئے۔ ممبئی کے علاقوں دادر ، جھاویری اور اوپرا میں بدھ کی شام تین بم دھماکوں میں اکیس افراد کی ہلاکت پر بات کرتے ہوئے آج صبح وزیرداخلہ پی چدمبرم نے اعتراف کیا کہ ان کا انٹیلی جنس نظام ایک بار پھر ناکام ہوا ہے۔ اس سے پہلے بھارتی میڈیا نے آسان ہدف جانتے ہوئے پاکستان کو ان واقعات میں ملوث کرنے کی کوشش کی تھی۔ وزیرداخلہ چدم برم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحقیقاتی ادارے ان دھماکوں کے بارے میں تفتیش کررہے ہیں تاہم ابھی وہ کسی پر انگلی نہیں اٹھاسکتے ،ممبئی دھماکوں کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی۔ صدر آصف زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، فرانسیسی صدر سرکوزی ، امریکی صدر اوباما اور سلامتی کونسل کی جانب سے سلامتی کونسل کے صدرPeter Wittig نے شدید دکھ کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.