تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:14

ذوالفقار مرزا کے بیان پر معافی مانگتا ہوں، رحمن ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیان سے پارٹی قیادت کو شدید دھچکہ لگا ہے اور میں ذاتی طور پر اس بیان پر معافی مانگتا ہوں۔اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اردو بولنے والے صرف ایم کیو ایم ہی میں نہیں بلکہ ہماری پارٹی اور دوسری پارٹیوں میں بھی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی گئی اور ایسا ہی بیان دو روز قبل نائن زیرو سے بھی دیا گیا تھا۔ رحمن ملک نے کہا کہ پارٹی میں ہر سطح پر اس بیان سے لا تعلقی ظاہر کی گئی ہے، الطاف حسین ایک بڑے لیڈر ہیں، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم والے صبر کریں، جذبات میں بہت کچھ کہا جا تا ہے لیکن الزام تراشی نہیں ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے وزیرا علیٰ سندھ سے 24گھنٹوں میں اس بیان پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.