تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:44

بولان:بالاناڑی میں مسافر کوچ اورٹرک میں تصادم،8افراد ہلاک

جنگ نیوز -
نصیرآباد…ضلع بولان کے علاقے بالاناڑی میں مسافر کوچ اورٹرک میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ۔لیویز ذرائع کے مطابق مسافرکوچ بہاولپور سے کوئٹہ آرہی تھی کہ ضلع بولان کے علاقے بالاناڑی کے قریب سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مسافر کوچ کا ڈرائیور محمد طارق ،مسافرخالق حسین، ملک مراد، محمد اقبال،حمیدہ بی بی اور صدام جاں بحق جبکہ 12افراد زخمی ہوگئے، حادثہ اتنا شدید تھا کہ زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کے لئے کوچ کو کاٹنا پڑا۔ حادثے کے زخمیوں کو سول اسپتال سبی منتقل کیا گیا جہاں دو زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.