تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:55

اوباڑو:کمشنری نظام کے حق میں پی پی کی ریلی،اسلحے کا کھلا استعمال

جنگ نیوز -
اوباڑو…سندھ میں کمشنری نظام کی بحالی کی خوشی میں اوباڑو میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ریلی نکالی۔ ریلی میں اسلحہ سے کھلے عام ہوائی فائرنگ کی گئی یہ ہیں پیپلز پارٹی کے ایم این اے پیر عبدالحق جن کی قیادت میں سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے اوباڑو سے میرپور ماتھیلو تک ریلی نکالی گئی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیر عبدالحق نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے اضلاع کی سابقہ حیثیت بحال کر کے عوام کی امنگوں کے مطابق بل پاس کرایا ہے۔ ریلی میں قانون کی دھجیاں بکھیری گئیں کارکنان ایم این اے پیر عبدالحق کی موجودگی میں اسلحے سے کھلے عام ہوائی فائرنگ کرتے رہے اور پولیس خاموش تماشائی بنی دیکھتی رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.