14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:55
سائیکل پر صحرائے صحاراکو تیز رفتاری سے عبور کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ
جنگ نیوز -
لندن…لندن سے تعلق رکھنے والے36سالہ نوجوان ریضا پکراون (Reza Pakravan)نے دنیا کے سب سے بڑے صحرا کو سائیکل کے ذریعے سب سے تیزی سے عبور کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ریضا نے الجیریا سے سوڈان تک کا صحرائے ِ صحاراکا1ہزار84میل فاصلہ 13دن5گھنٹے50 منٹ اور14سیکنڈ میں طے کیا۔گردو غبار کے طوفان، چلچلاتی دھوپ اور رات کے وقت کی سردی برداشت کرتے ریضا کے اس سائیکلنگ ایونٹ کا مقصد مڈاغاسکر میں اسکول تعمیر کرنے والے فلاحی ادارے کی مدد کرنا تھا ۔ریضا کی اس کاوش کو انتہائی تیز رفتاری سے سائیکل کے ذریعے صحرائے صحار ا عبورکرنے کے نئے ریکارڈ کی حیثیت سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔