14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:55
کراچی:ذوالفقار مرزاکے بیان کے ردعمل پر مختلف علاقوں میں مظاہرے
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ کے سینئر وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیان کے رد عمل میں کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے تحت مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور اے این پی کے صوبائی صدر شاہی سید کا پتلا نذر آتش کردیا۔ لیاقت آباد،اورنگی ٹاوٴن ،کورنگی ،واٹرپمپ ،ناظم آبادسمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔اور مظاہرین میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے ہیں۔لیاقت آبادمیں مظاہرین نے سندھ کے سینئر وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور اے این پی کے صوبائی صدر شاہی سید کا پتلانزر آتش کردیا ہے۔شہرکے مختلف علاقوں میں مظاہروں کے شرکاء کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا بیان کراچی اور حیدرآبادکے شہریوں کی توہین ہے انہوں نے کہ سیاسی قائدین کے بارے میں اس طرح کا بیان انکی ذہنی پستی کی عکاسی کرتا ہے۔